ہوم Sports جے شاہ کے جانے کے بعد دیوجیت کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری...

جے شاہ کے جانے کے بعد دیوجیت کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری تعینات 

0



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے دیوجیت سائیکیا کو بورڈ کا عبوری  سیکرٹری تعینات کردیا ہے۔

بھارتی  میڈیا رپورٹ کے مطابق جےشاہ کے چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بننےکے بعد بی سی سی آئی کے سیکرٹری کا عہدہ خالی تھا جس پر دیوجیت سائیکیا کی تعیناتی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ صدربی سی سی آئی راجربنی نے دیوجیت سائیکیاکی بطور  عبوری سیکرٹری  تعیناتی کی ہے، وہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے سابق سیکرٹری جے شاہ نے یکم دسمبر کو بطور آئی سی سی چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version