ہوم Sports حارث رؤف کی اہلیہ اور والدہ کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

حارث رؤف کی اہلیہ اور والدہ کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

0



(24 نیوز)قومی کرکٹر حارث رؤف کی والدہ اور اہلیہ کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حارث رؤف نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی جہاں وہ سُہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے گھر کے ٹیرس پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف اپنی والدہ کو گیند کروا رہے ہیں تو کہیں اپنی اہلیہ مزنا اور والدہ کی بالنگ پر شاٹ کھیل رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں حارث رؤف نے لکھا ’میری خوشیوں بھری جگہ‘ ، حارث اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے بہت خوش نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائےگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

خیال رہے حارث رؤف گذشتہ سال جولائی کے مہینے میں مزنا مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version