” دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں کی مکمل توجہ کھیل پر نہیں …
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں کی مکمل توجہ کھیل پر نہیں تھی، انہیں مختلف لیگز کی فکر لگی ہوئی تھی۔ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عبوری سربراہ شاہ خاور سے ملاقات کی۔
حفیظ نے بورڈ کے عبوری سربراہ کو بتایا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں کا مکمل فوکس کھیل پر نہیں تھا، وہاں بھی انہیں مختلف لیگز کی فکر لگی ہوئی تھی۔ملاقات میں محمد حفیظ نے شکست کی وجوہات بتائیں اور کرکٹ کی بہتری پر بھی بات چیت کی۔
محمد حفیظ نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر سے بھی الگ ملاقات کی۔محمد حفیظ کی بطور ٹیم ڈائریکٹر معاہدے کی میعاد ختم ہوگئی ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ حفیظ نے دوبارہ معاہدے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے، جس پر انہیں بتایا گیا کہ فیصلہ وزرات بین الصوبائی رابطہ کی مشاورت کے بعد ہی ممکن ہے۔