اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دورہ انگلینڈ کےلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نام سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی سما نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 17 رکنی رکنی ٹیم میں نداڈار کپتان، سدرہ امین، منیبہ علی، گل فیروزہ شامل ہوں گی۔ ا±م ہانی، عائشہ ظفر، رامین شمیم، وحیدہ اختر، نتالیہ پرویز، صدف شمس کے نام بھی فائنل ہوگئے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں عالیہ ریاض، نجیہ علوی، فاطمہ ثنا، ڈیانہ بیگ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، طوبیٰ حسن بھی شامل ہوں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ میں3ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ قومی ویمن سلیکشن کمیٹی 4 مئی کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔ پاکستان ویمن اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 11 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔