ہوم Sports دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ویمن اسکواڈ کا اعلان، ہیلی میتھیوز کپتان...

دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز ویمن اسکواڈ کا اعلان، ہیلی میتھیوز کپتان مقرر

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دورہ پاکستان کےلیے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہیلی میتھیوز ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ 

ویسٹ انڈیز کا ٹریننگ کیمپ دبئی میں 6 سے 14 اپریل تک لگایا جائے گا، مہمان ٹیم 14 اپریل کو ہی کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز ہوگی۔

سیریز میں پہلا ون ڈے میچ 18، دوسرا 21 اور تیسرا 23 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اپریل، 28 کو دوسرا، 30 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔ 2 مئی کو چوتھا، 3 مئی کو پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version