ہوم Sports دوسرا ون ڈے: پاکستان ویمن ٹیم کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت...

دوسرا ون ڈے: پاکستان ویمن ٹیم کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

0



کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ویمن ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ڈیانا بیگ اور نشرح سندھو کو ڈراپ کر کے صدف شمس اور امِ ہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔یہ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version