ہوم Sports دوسرا ٹیسٹ: صائم اور کامران کی نصف سنچریاں، پاکستانی ٹیم سنبھل گئی

دوسرا ٹیسٹ: صائم اور کامران کی نصف سنچریاں، پاکستانی ٹیم سنبھل گئی

0



  • ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان منگل سے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا ہے۔
  • کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔
  • پاکستان کو 15 کے مجموعی اسکور پر اس وقت پہلے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب جیک لیچ کی گیند پر شفیق بولڈ ہو گئے۔
  • دونوں ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ بھی اسی گراؤنڈ اور اسی پچ پر کھیلا جا رہا ہے جس پر انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم اننگز کا آغاز اچھا نہ کر سکی لیکن اوپننگ بیٹر صائم ایوب اورڈیبو کرنے والے کامران غلام کی نصف سینچریوں نے میزبان ٹیم کو سہارا دے دیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان منگل سے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گیا ہے۔ کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا تو عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کو 15 کے مجموعی اسکور پر اس وقت پہلے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب جیک لیچ کی گیند پر شفیق بولڈ ہو گئے، وہ سات رنز ہی بنا سکے۔

دوسری وکٹ پر کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور وہ بھی لیچ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

ابتدائی دو خساروں کے بعد تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ڈیبوڈنٹ کامران غلام نے صائم کے ساتھ مل کر ایک بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کی۔

دونوں بلے بازوں نے کھانے کے وقفے کے بعد اپنی اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں۔ پاکستان نے پانی کے وقفے تک 47 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے ہیں۔ صائم 57 اور کامران 59 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ بھی اسی گراؤنڈ اور اسی پچ پر کھیلا جا رہا ہے جس پر انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

اس شکست کے بعد ٹیم مینیجمنٹ نے نہ صرف سینئر کھلاڑیوں کو سیریز سے آؤٹ کیا بلکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیم سے باہر ہونے والوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

تین میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور یہ میچ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ میزبان ٹیم کو سیریز بچانے کے لیے میچ جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version