ہوم Sports  دوسرا ٹیسٹ قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

 دوسرا ٹیسٹ قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

0



(24 نیوز)جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم  ہے۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے عامر جمال سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرا نے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:جسپریت بمرا کی بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم

 سپنرز کے لئے ساز گار پچ پر قومی ٹیم میں کسی سپنر کی شمولیت کا امکان موجود نہیں ہے اور توقع ہے کہ بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف اکتوبر 2024 میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچو ں کے دوران 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، انھیں گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے،ٹیم مینجمنٹ بطور سپنر سلمان علی آغا پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے، آل راونڈر نے 18 ٹیسٹ میچو ں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، میچ کل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version