ہوم Sports دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

0



(24 نیوز)پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 سپنرز کو شامل کیا گیا جبکہ کامران غلام ڈیبیو کریں گے۔

صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں ,اس کے علاوہ سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں میچ کی میزبانی کرنیوالی وکٹ  پر ہی دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں انگلش کپتان بین سٹوکس نے کہا ہےکہ ان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرےگی اور گرین شرٹس کےخلاف پہلی اننگز میں زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version