ہوم Sports راشد خان نے نئی تاریخ رقم کردی

راشد خان نے نئی تاریخ رقم کردی

0



 (24 نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم  راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کر دی، راشد خان 100 سے کم میچوں میں 150 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے، انہوں نے 92 میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں اور وہ تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان اوپنرز نے بابر، رضوان سے اہم ریکارڈ چھین لیا

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں، ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اب تک صرف دو بولرز ہی 150 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ 129 میچز کھیلنے والے شکیب الحسن کو 150 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے مزید ایک وکٹ درکار ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version