ہوم Sports راولپنڈی ٹیسٹ: ٹکٹوں کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

راولپنڈی ٹیسٹ: ٹکٹوں کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

0



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا ہے، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر اینکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔میچ کے دوسرے روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔وی آئی پی اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے جبکہ وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی۔

تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز مین پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی اینکلوژرز کی قیمت 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے مقرر کی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی خریداری آن لائن اور کورئیر کمپنی کے سینٹر سے بھی کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 25 اکتوبر سے شروع ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version