قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کو گول مول کردیا۔
بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اسپیس کا اہتمام کیا جہاں مداحوں نے انکی زندگی سے متعلق سوالات پوچھے۔
اس دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی اسپیس میں شامل ہوگئے اور اس دوران بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال کرلیا۔
رضوان نے کہا کہ ’میرا ایک سوال ہے کہ کپتان آپ کی شادی کب ہے؟‘ اس پر بابر اعظم نے جواب دیا ’مجھے پتہ تھا آپ نے یہ سوال کرنا ہے‘۔
بابر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’مرشد میں اکیلے میں جواب دوں گا۔‘
رضوان کا کہنا تھا کہ ’سب سوال کر رہے ہیں، میرا بھی سوال کا حق ہے۔‘
اس پر بابر نے کہا کہ میں روز صبح اٹھتا ہوں تو میری شادی ہوچکی ہوتی ہے اور جب شام ہوتی ہے تو بھی شادی ہورہی ہوتی ہے۔ لگتا ہے لوگ میری شادی کرواچکے ہیں اور اب دوسری کی تیاری کریں۔
رضوان نے بتایا کہ ’مجھ سے زیادہ یہ میری اہلیہ کی خواہش ہے کہ بابر اعظم کی شادی کب ہو رہی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس اسپیس کے دوران بابر اعظم نے سرفراز احمد کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس پر سرفراز احمد کے بڑا ہاتھ ہے۔