ہوم Sports رمیز راجہ کےورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو مفید مشورے 

رمیز راجہ کےورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو مفید مشورے 

0



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے چند پلیئرز کو کمزوریوں سے آگاہ کر تے ہوئے مفید مشورے دیدیئے ۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست کے بعد سابق کپتان رمیز نے راجہ نے چند پلیئرز کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان سپنرز کو اچھا کھیلتے مگر شارٹ بالز کے خلاف جدوجہد کرتے دکھائی دیتے اور ان کی اس کمزوری سے بڑی ٹیمیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

کپتان بابراعظم کو سپنرز کو کھیلنے میں مشکل پیش آتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اگر گیند کو سوئنگ نہ کرپائیں تو فل ڈلیوری کرتے اور انھیں رنز پڑتے ہیں، انھیں غیرموزوں کنڈیشنز میں لینتھ اور اپنی پیس میں تبدیلی لانی چاہیے، شاداب کا بطور بیٹر کردار سمجھ سے بالاتر جبکہ بولنگ فارم خراب ہے۔

دوسری جانب عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب وہی کمبی نیشن میدان میں اتارنا چاہیے جس کے ساتھ وہ ورلڈکپ کھیلیں گے، بابراعظم کو بدستور بطور کپتان بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version