زم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کےلیے کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، مختلف ٹیموں نے اپنے سکواڈز کو مضبوط کرنے کے لیے 6 پاکستانی کرکٹرز کو سائن کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے اعلامیے کے مطابق ڈربن وولوز نے شرجیل خان، محمد عرفان اور یاسر شاہ کو شامل کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے حیدر علی کو اپنے گلوبل سپر اسٹار کے طور پر سائن کیا ہے جبکہ شاہنواز دہانی بھی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ این وائی ایس لیگوس نے جارح مزاج بیٹر آصف علی کو براہ راست سائن کیا ہے۔
زم ایفرو ٹی 10 کا پلیئر ڈرافٹ 8 ستمبر کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے ہرارے میں شروع ہوگا۔