سڈنی (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو سن شائن کوسٹ کے جیل سیل میں رکھا گیا ہے، ان پر گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات ہیں، ان کی 2 روز قبل ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔
مائیکل سلیٹر جیل میں عام قیدیوں کی طرح رہ رہے ہیں، ان کے سیل کی لائٹس 9 بجے بہت کم کردی جاتی ہیں اور جیل کا اسٹاف سیل کو ہر گھنٹے بعد چیک کرتا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو دو ہفتوں کے بعد ریمانڈ سینٹر بھیجے جانے کا امکان ہے، انہیں31 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔