نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک ایسے کرکٹر کا نام سامنے آیا ہے جنہوں نے دوسری شادی کرنے کے بعد ہنی مون پر جانے کے لیے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی 69 سالہ ارون لال نے کولکتہ کی 28 سالہ لڑکی بلبل سے شادی کی تھی، انہوں نے دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی اہلیہ سے اجازت طلب کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ارون لال کی پہلی شادی رینا نامی خاتون کے ساتھ ہوئی تھی لیکن یہ معاملہ زیادہ دن نہیں چل سکا تھا۔ارون لال اپنی دوسری شادی سے پہلے سے ہی بلبل کو اچھی طرح جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا جب ارون اور بلبل نے ایک دوسرے کو اچھی طرح جان لیا تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ حیران کن طور پر رینا کو بھی اس شادی سے کوئی پریشانی نہیں تھی۔
رینا کی اجازت کے بعد ارون لال نے 2022 میں خود سے 28 سال چھوٹی لڑکی بلبل ساہا سے شادی کرلی۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں ہنی مون پر جانا چاہتے تھے۔ لیکن ارون اپنی مصروفیات کے باعث نہیں جا سکتے تھے۔
بعد ازاں سابق بھارتی کرکٹر ارون لال نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون پر جانے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔انہوں نے صحت کی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کوچنگ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ انہوں نے ہنی مون پر جانے کے لیے ایسا کیا۔ وہ اس وقت بنگال رنجی ٹیم کی کوچنگ میں مصروف تھے۔