ہوم Sports سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن اہلخانہ سمیت لٹ گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن اہلخانہ سمیت لٹ گئے

0


(ویب ڈیسک) لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن اور ان کے اہلِ خانہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، ڈاکو گھر کے باہر سے موبائل فونز، کیش اور جیولری لے کر فرار ہو گئے، ان کے ساتھ ان کی بیگم اور 8 ماہ کی بیٹی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک  کے بعد ایک شکست، اہم عہدیدار مستعفی ہو گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں اپنے گھر واپس آکر رکے تو اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکو گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے گھر تک آگئے، ڈاکوؤں نے گن میری بیٹی پر تان لی تھی، بٹوہ اور جیولری لوٹ کر ڈاکو فرار ہو گئے، موبائل نہیں چھینا بٹوہ لیا اور فرار ہوگئے، واقعہ آج شام مغرب کے بعد کا ہے، واقعے کی ایف آئی آر ایمپوریم مال کے ساتھ واقع چوکی میں کروادی ہے۔

 

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے سپنر نے 22 ٹیسٹ، 31 ایک روزہ اور 8 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version