ہوم Sports سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ...

سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف سیلیکٹر اور سابق کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ایشیا کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن اور جنید خان کو سپن باؤلنگ کوچ اور سسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے خواتین کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ میں 28 کرکٹرز شریک ہیں جبکہ 2 پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔کمیٹی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد دمبولا سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت نیپال اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔  نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ 21 اور 23 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version