ہوم Sports سب سے زیادہ پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز ایشون نے مرلی دھرن...

سب سے زیادہ پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز ایشون نے مرلی دھرن کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

0



(24 نیوز) بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے لیجنڈری سپنر مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بھارت نے بنگلادیش کو کانپور ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی، اس سیریز میں بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چنئی ٹیسٹ میں سنچری اور مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ایشون کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس ایوارڈ کے ساتھ ایشون نے مرلی دھرن کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئے اپنی 35 ٹیسٹ سیریز میں 11 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتے ہیں جبکہ مرلی دھرن نے اپنے کیریئر کی 56 سیریز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہئے،قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر کا مطالبہ

یاد رہے کہ مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں 800 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور ایشون اب تک 102 ٹیسٹ میچز میں 527 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version