دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آوٹ کر دیتے ہو۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی روند ڈالا تھا۔شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے ایسے وار کئے کہ بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دبک کر ہمت ہار بیٹھے جس پر انہیں ریفری نے ٹیکنیکل ناک آو¿ٹ قرار دے دیا۔ شاہ زیب نے مقابلہ صرف 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا، فائٹ کے بعد سلمان خان نے شاہ زیب سے ملاقات میں انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آوٹ کر دیتے ہو۔
واضح رہے پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی۔