ہوم Sports سلیکٹر کو یس سر نہ کہنا شاہین کو مہنگا پڑ گیا

سلیکٹر کو یس سر نہ کہنا شاہین کو مہنگا پڑ گیا

0



(24 نیوز)سلیکٹر کی حکم عدولی  ، یس سر نہ کہنا شاہین آفریدی کو مہنگا پڑ گیا، پیسر کو چار روزہ میچ کھیلنے سے انکار پر ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو عمدہ فارم کے باوجود جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں موقع نہیں دیا گیا، انھوں نے ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین کو سکواڈ کا اعلان ہونے سے قبل ایک سلیکٹر نے فون کر کے چار روزہ میچ کھیلنے کا کہا، وہ بعض وجوہات کی بنا پر ایسا نہ کر پائے اور انکار کر دیا، اسے حکم عدولی سمجھتے ہوئے انھیں ٹیسٹ سکواڈ سے ہی باہر کردیا گیا، اسی قسم کی ہدایت بابراعظم کو بھی ملی تھی جس پر انھوں نے بھی عمل نہ کیا مگر وہ ٹیم میں شامل ہوگئے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو مسخرہ قرار دیدیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سلیکٹر کے رویے سے قومی کرکٹرز خوش نہیں ہیں، وہ کچھ عرصے قبل ہی ریٹائر ہوئے لیکن اپنے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ ہی ان کا رویہ حکمانہ ہوتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version