(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ، شاہین آفریدی اے سے بی کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے نعمان علی اور ساجد خان کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔
بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹیگری پانے والے واحد دو کھلاڑی ہیں۔
دوسری طرف شان مسعود ، نسیم شاہ بی کیٹیگری میں شامل ہیں ، پی سی بی نے 25 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔
حارث رؤف ، صائم ایوب اور ابرار سی کیٹیگری میں شامل ہیں، فخر مان اور سرفراز احمد کو سنٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔