ہوم Sports سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلتا پنجاب گیمزکے دلچسپ مقابلے جاری

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلتا پنجاب گیمزکے دلچسپ مقابلے جاری

0



لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلتا پنجاب گیمزلاہور ڈسٹرکٹ کے انٹرکلب ٹیب بال کرکٹ کے دلچسپ مقابلے منگل کے روز بھی جاری رہے ہیں، گاؤ شالہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچز میں نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد  نے شرکت کی ہے،  شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ سے محظوظ ہوئے، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسٹرکٹ کی سطح پر بہترین مقابلے ہورہے ہیں گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔
پہلے میچ میں طوفان الیون کرکٹ کلب نے وجاہت الیون کو 7وکٹوں سے ہرادیا، طوفان الیون کی جانب سے علی نے 28جبکہ وجاہت الیون کی جانب سے ریحان نے 27رنز کی اننگر کھیلی، دوسرے میچ میں انوش الیون نے سبزہ زار بوائز کو40رنز سے شکست دے دی، انوش الیون کی جانب سے حسن 43اور اسد نے 37رنز کی شاندار اننگر کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے، تیسرے میچ میں لاہور فائٹرز کرکٹ کلب نے ایونجرز کرکٹ کلب کو 77رنز سے ہرادیا ہے، ایونجرز کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 51رنز تک ہی محدود رہی ہے، لاہور فائٹر کی جانب سے احمد نے78اور ارسلان نے45رنز بنائے، چوتھے میچ میں باقا خان جیلانی کرکٹ کلب نے نیاز بیگ کرکٹ کلب کو99رنز سے شکست دے دی، باقا خان جیلانی کرکٹ کلب کی جانب سے امیر حامد اور فیضان نے بالترتیب 69اور68کی اننگز کھیلی،پانچویں میچ میں انوش الیون نے اتفاق الیون کو 32رنز سے شکست دے دی، انوش الیون  کی جانب سے حسن نے40 اور غضنفر 39رنر بنائے، جبکہ جی ایچ ایس شہزادہ کلب کو شیر شاہ کرکٹ کلب کے خلاف اور حسین آباد الیون کو حسین آباد الیون کے خلاف  مقررہ وقت پر نہ پہنچنے پرواک اوور دے دیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version