ہوم Sports سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کا انتخاب عقیل احمد صدر, یوسف...

سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کا انتخاب عقیل احمد صدر, یوسف انجم سیکرٹری جبکہ افضل افتخار خزانچی منتخب

0



لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر عقیل احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں آئندہ دو سال کی مدت کے لئے عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب بھی عمل میں آیا۔ اجلاس میں فرخ عطا بٹ, قیوم زاہد اور اشعر بٹ پر مشتمل تین رکنی الیکشن کمیٹی نے انتخابی عمل مکمل کیا جس میں  بلا مقابلہ عقیل احمد صدر, یوسف انجم سیکرٹری جبکہ افضل افتخار کو آئندہ ٹرم کے لئےخزانچی منتخب کیا گیا۔ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی اور چیف سلیکٹر ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض،  پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن صدر عابد قادری، سیکرٹری خالد محمود، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل, لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم، خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید سمیت کھیلوں کی تنظیموں نے سجال کی نو منتخب باڈی کو مبارک باد دی ہے۔ اجلاس میں گزشتہ باڈی کے صدر عقیل احمد اور سیکرٹری چودھری اشرف  نے گزشتہ دو سالہ مدت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سجال کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے  اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مضبوط بنایا جائے گا۔ اجلاس میں گزشتہ باڈی کے سیکرٹری چودھری اشرف  اور خزانچی احتشام الحق اور ابوبکر کی خدمات کو سراہا گیا۔ نو منتخب صدر عقیل احمد نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ نئی باڈی کے ساتھ مل کر مستقبل میں بھی سپورٹس کے فروغ اور ارکان کی بہبود کے لئے کام کریں گے۔ سجال کے ممبران کی سکروٹنی اور ممبر شپ کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version