ہوم Sports سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ارشد ندیم نے کیا کہا؟

سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ارشد ندیم نے کیا کہا؟

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایک صحافی نے ارشد ندیم سے سوال کیا کہ آپ بھی سیاست میں آئیں گے؟

صحافی کے سوال پر جیولن تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ میرا جو کام ہے میں وہ ہی کروں گا، میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی تھی، اب آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

قبل ازیں پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version