ہوم Sports ’’سیلفی پہ سیلفی‘‘مداحوں نے ویرات کوہلی کو پریشان کر دیا

’’سیلفی پہ سیلفی‘‘مداحوں نے ویرات کوہلی کو پریشان کر دیا

0



(24 نیوز)بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 22 نومبر سے شروع ہونے والی 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا روانگی کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو مداحوں نے اُنہیں پریشان کر دیا۔آسٹریلیا روانگی سے قبل ممبئی ایئر پورٹ پر مداحوں نے ویرات کوہلی کو گھیر لیا اور تصاویر لینے کی کوشش کرنے لگے۔

اس موقع پر بھارتی بیٹر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور بچے بھی موجود تھے۔اس لیے جب ویرات کوہلی کو مداحوں نے گھیرا اور تصاویر لینے کی کوشش کی تو اُنہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں فیملی کو چھوڑ کر آپ سب کے ساتھ سیلفیاں تھوڑی لوں گا۔اُنہوں نے ایئرپورٹ پر موجود فوٹو گرافرز کو اپنی فیملی کی تصاویر لینے سے بھی منع کیا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے2017ء میں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں اور  یہ جوڑی اکثر ہی فوٹوگرافرز کو بچوں کی تصاویر نہ لینے کی اپیل کرتی نظر آتی ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version