ہوم Sports سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سرفراز، فخر، عماد، امام اور افتخار باہر

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سرفراز، فخر، عماد، امام اور افتخار باہر

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، 25 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی گئی ہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کو اے جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شان مسعود کی بی کیٹگری میں شمولیت کپتانی سے مشروط ہے۔

پانچ ایمرجنگ کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں عبداللّٰہ شفیق، شاداب خان اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

سلمان آغا، سعود شکیل، حارث رؤف، صائم ایوب اور ساجد خان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں شامل کر لیا گیا جبکہ نعمان علی کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری میں عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، محمد ہریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللّٰہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد، محمد نواز اور عماد وسیم کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا جبکہ  فہیم اشرف، افتخار احمد اور احسان اللّٰہ کو بھی ڈراپ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد حارث، زمان خان، ارشد اقبال، حسن علی، اسامہ میر، فخر زمان اور امام الحق بھی کنٹریکٹس حاصل نہ کر سکے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version