لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام بارے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، پنجاب سٹیڈیم میں بدھ کو ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری،ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی اور ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم نے شرکت کی ہے۔
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرن شپ پروگرام میں شریک گریجویٹس کی سپورٹس کمپلیکس میں بھی انٹرن شپ کروائی جائے گی، ہمارا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند اور قابل بنانا ہے، 6ہزار نوجوانوں کو 6ماہ کیلئے 25ہزار ہر ماہ دیئے جائیں گے۔
اجلاس میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تمام اپلائی کرنے والے ممبران کا جائزہ لیا گیا ہے کہ کتنے ممبران اب تک پروگرام میں شامل ہوچکے ہیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے اجلاس میں انٹرن شپ پروگرام کے تمام ایشوز کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔