ہوم Sports شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر شاداب خان نے ان کو کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان کے حوالے سے خاموشی توڑدی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نائب کپتان بننے والا ہوں، یہ ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا کہ کس کو نائب کپتان بنانا ہے۔آج کل کی کرکٹ میں سٹرائیک ریٹ بہت معنی رکھتا ہے، اس لیے اچھا سٹرائیک ریٹ ضروری ہے،ہمیں اب اندازہ ہوچکا ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف جیتنے کیلئے اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بیشک بڑے کھلاڑی شامل نہیں ہیں لیکن یہ کھلاڑی آنے والے وقت میں سٹار ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کہا جارہا تھا کہ ہمارے پاس ایسا کمبی نیشن موجود ہے کہ ہم ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، مجھے جو رول دیا گیا ہے میں اس سے خوش ہوں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version