ہوم Sports شاہین آفریدی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب، پی سی بی کو...

شاہین آفریدی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب، پی سی بی کو آگاہ کردیا

0


شاہین بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔ - فوٹو: فائل
شاہین بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔ – فوٹو: فائل

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا۔ وہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب جارہے ہیں اور انہوں نے پی سی بی کو بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کےلیے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین شاہ آفریدی کی بنگلدیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک بتائی جارہی تھی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچپسی کا  اظہار کردیا۔

سیریز کی تیاری کےلیے کیمپ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version