شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل چوتھی شکست کی وجہ بتا دی
ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی پاکستان کو دردناک شکست دیتے ہوئے 0-4 سے سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے ، قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ابھی تک ایک میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میچ میں شکست کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جس طرح رضوان نے ہمیں آغاز فراہم کیا وہ بہت ہی شاندار تھا لیکن بدقسمتی سے درمیانی اوورز میں ہم وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جو دکھانی چاہیے تھی ، میں نے پہلے اوورز میں وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ، میرے خیال میں اس پچ پر 170 رنز کافی ہیں ، اگر ہم نے مواقعے ضائع نہ کیے ہوتے تو میچ میں جیت ہماری ہوتی ۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 کا ہدف نیوزی لینڈ نے محض 18.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے انتہائی شاندار پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے 70 اور 72 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔