ہوم Sports شاہین شاہ آفریدی کو ہٹانا عجلت میں کیا گیا فیصلہ ہےذکاءاشرف

شاہین شاہ آفریدی کو ہٹانا عجلت میں کیا گیا فیصلہ ہےذکاءاشرف

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، شاہین کو بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہیے تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔ 
ٹیم کےلیے کوچز کے تقرر سےمتعلق انہوں نےکہا کہ کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی، صرف ٹیم کی بہتری کےلیے ہونے چاہئیں۔

ذکاءاشرف نے سیاسی معاملات پربھی گفتگو کی،ان کا کہنا تھا کہ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔

چینی کے حوالے سے  انہوں نے کہا کہ چینی سرپلس ہے، برآمد کی اجازت ملنی چاہیے، اس سے1 ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا، برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version