شعیب ملک دوبارہ بی پی ایل جوائن کرنے کے لیے تیار
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک دوبارہ بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) جوائن کرنے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک 2 فروری کو فارچیون باریشال کو جوائن کریں گے، وہ سلہٹ میں کھلنا ٹائیگرز کے خلاف 3 فروری کو میچ بھی کھیلیں گے۔واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ ہفتے بی پی ایل کو چھوڑ دیا تھا، وہ نجی مصروفیت کے باعث ڈھاکا سے دبئی چلے گئے تھے۔