ہوم Sports عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے:...

عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے: اسٹیو اسمتھ

0


آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ—فائل فوٹو
آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ—فائل فوٹو

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے۔

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں بیٹنگ نمبر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین چاہتے ہیں کہ میں ان کے بعد بیٹنگ کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے پر خوش ہوں، میں نے دوبارہ نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے نہیں کہا تھا، بیٹنگ آرڈر میں میرا فیورٹ نمبر 4 ہی ہے۔

اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کس نمبر پر بیٹنگ کو ترجیح دوں گا، میں نے جواب دیا نمبر 4، میں نے یہ بھی کہا کہ جہاں بھی بیٹنگ کروں خوش ہوں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں اوپننگ شروع کر دی تھی۔

اوپنر کے طور پر اسٹیو اسمتھ کامیاب نہ ہو سکے، اوپنر کی حیثیت سے ان کے کھیلنے پر بحث بھی ہوئی تھی۔

گزشتہ ہفتے سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ نے بیٹنگ آرڈر میں نیچے جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version