ہوم Sports عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا

0


آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی نے یہ جوتے پہننے سے روک دیا تھا۔ عثمان خواجہ نے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیلامی 12 فروری تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی یونیسف چلڈرن آف غزہ کے لیے ہو گی، بچوں کو آپ کی مدد کی پہلے سے بہت زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کے جوتوں پر ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ لکھا ہوا ہے۔

 
یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے جوتوں کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پر فلسطینوں سے یکجہتی کے نعرے درج کر کے ملبوسات بنانے والی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔

عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر ٹی شرٹس خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم ’یونیسیف چلڈرن آف غزہ‘ کو دی جائے گی۔

عثمان خواجہ نے ’آزادی انسانی حقوق ہے‘، ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کروائی ہے۔






Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version