ہوم Sports علیحدگی کی خبروں کے بعد ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ بچے سمیت بھارت...

علیحدگی کی خبروں کے بعد ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ بچے سمیت بھارت چھوڑ کر چلی گئی

0



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ و سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ کر سربیا چلی گئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نتاشا اسٹنکووچ کی بھارت چھوڑتے ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں وہ اور ان کا بیٹا آگستیا ممبئی ایئر پورٹ پر نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب انسٹاگرام پر سربین اداکارہ و ماڈل نے بھی اس حوالے سے سٹوری شیئر کی ہے۔انسٹا سٹوری میں انہوں نے بیگ پیک کرتے اور گاڑی چلاتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہیں۔

 انہوں نے انسٹا سٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سال کا وہ وقت آگیا ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے ہوائی جہاز، گھر، سرخ دل اور خوشی کا اظہار کرتے ایموجیز بھی شیئر کیے ہیں۔ان کی یہ انسٹا سٹوری اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر ویڈیوز ان کی اور بھارتی کھلاڑی کی طلاق کی خبروں کو تقویت دے رہی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version