ہوم Sports فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا حالیہ دوروں میں رویہ مبینہ طور پر...

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا حالیہ دوروں میں رویہ مبینہ طور پر نامناسب تھا کوچز کی رپورٹ میں انکشاف

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا حالیہ دوروں میں رویہ مبینہ طور پر نامناسب تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی کو سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کے خلاف شکایات موصول ہوگئیں۔چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ دی گئی کہ شاہین آفریدی کا منیجمنٹ سٹاف کے ساتھ رویہ غیرمناسب رہا۔کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسلپن کی خلاف ورزیاں بھی ہوئیں لیکن مینجمنٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ٹورز کے دوران ٹیم ڈسپلن برقرار رکھنا منیجرز کی ذمہ داری تھی، اس چیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی کے خلاف ایکشن کیوں نہ لیا گیا۔

جن جن کھلاڑیوں کی لابیز ہیں ان کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس چیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ان لابیز سے کیا کیا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ حالیہ دوروں میں ڈسپلن کی کئی خلاف ورزیاں ہوئیں، کوچز نے لابیز کا بھی تذکرہ کیا، کوچز کا کہنا تھا کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں جس سے ماحول خراب ہوتا ہے، فیملیز کو ساتھ لے جانے اور پھر کھیل پر فوکس ہونے پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version