ہوم Sports فخر اور میں چند اوورز مزید کھیل جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا،...

فخر اور میں چند اوورز مزید کھیل جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، بابر اعظم

0


فخر اور میں چند اوورز مزید کھیل جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر وہ اور فخر زمان کچھ اوورز اور کھیل جاتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ 

بعدازمیچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کا اسکور ٹھیک تھا۔ میرا خیال ہے کہ ہمارے بولرز نے عمدہ بولنگ کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ بھی بہتر ہوئی لیکن ہم میچ کو اچھے انداز میں فنش نہیں کرسکے۔ اگر کوئی 40 یا 50 کرتا تو میرا خیال ہے کہ ہم یہ میچ ضرور جیت جاتے ۔ 

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر فخر زمان اور میں چار سے پانچ اوورز مزید کھیلتے تو رزلٹ مختلف ہوتا۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بڑی پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔ 

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں اپنے رولز معلوم ہیں اور اس سیریز سے قبل ہم اس حوالے سے واضح تھے۔ 

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 23 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا تیسرا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version