ہوم Sports فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی بنا لی

فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی بنا لی

0



فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی بنا لی

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کرکٹ اکیڈمی کے افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اکیڈمی بنانے کا مقصد کھلاڑیوں کی تربیت کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے۔ میں پاکستان میں پہلے ہی دو اکیڈمیز قائم کر چکا ہوں اور تیسری پر کام جاری ہے۔ہم اکیڈمی میں سکالر شپ پر بھی کھلاڑیوں کو لے رہے ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ ”میں نے بہت مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، میں چاہتا ہوں کہ دوسرے اس مشکل سے دوچار نہ ہوں۔“





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version