ہوم Sports فخر زمان نے فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دے کر ہنگامہ...

فخر زمان نے فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دے کر ہنگامہ برپا کر دیا 

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دیکر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان اوپنر فخر زمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں سلیکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جانب سے اپنے اَن فٹ ہونے کے بیان کومسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں فٹ اور کھیلنے کیلئے تیار ہوں، جنوبی افریقا سے سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہ کرنے کا تاثر درست نہیں، چیمپئینز کپ کھیل رہا ہوں، اگر موقع ملا تو پاکستان ٹیم کی نمائندگی ضرور کروں گا۔ 

جارح مزاج کرکٹر نے سرفراز احمد کی کپتانی میں جیتے ٹائٹل چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میرے کیرئیر کا آغاز تھا اور ہم نے ٹائٹل جیتا، اب کوشش ہوگی آئندہ سال شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل ہوکر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

قبل ازیں بابراعظم سے متعلق بیان دینے کے بعد قومی ٹیم کے اوپنر کی مشکلات کا آغاز ہوا تھا بعدازاں انہیں سینٹرل کنٹریکٹ اور پھر ٹیم سے فٹنس مسائل کے سبب باہر کردیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version