ہوم Sports فٹبال میچ سے قبل مداح کا خود کو گول پوسٹ سے باندھ...

فٹبال میچ سے قبل مداح کا خود کو گول پوسٹ سے باندھ کر احتجاج وجہ بھی سامنے آ گئی

0



(24 نیوز) سکاٹ لینڈ اور اسرائیل خواتین کے فٹبال میچ سے قبل مداح نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف خود کو گول پوسٹ کے ساتھ باندھ کر احتجاج کیا۔

سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہونے والے یورو 2025 کے لئے سکاٹ لینڈ اور اسرائیل خواتین کوالیفائر میچ کے دوران نوجوان نے غزہ میں جاری اسرائیلی اور مظالم اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو گول پوسٹ کے ساتھ باندھ لیا، نوجوان نے میچ سے آدھا گھنٹہ قبل احتجاج کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا، نوجوان کے احتجاج کرنے اور گرفتاری کے سارے عمل کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ترانہ جاری، ایک گھنٹے میں کتنے صارفین نے دیکھا؟

4 جون بروز جمعہ کو ہونے والے دونوں میچ بند دروازوں کے پیچھے کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بغیر تماشائیوں کے میچ کروانے کا فیصلہ حماس اور اسرائیل کی جاری جنگ کے باعث کیا گیا ہے، سکاٹ لینڈ کےنیشنل سٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز بھی بھرپور مظاہرے کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور وحشیانہ بم باری کے باعث 36 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version