ہوم Sports فٹنس پر بہت محنت کی بیٹنگ وکٹ کو استعمال کر کے بڑا...

فٹنس پر بہت محنت کی بیٹنگ وکٹ کو استعمال کر کے بڑا سکور کیا: ہیری بروک

0



(شکیل سلطان) ٹرپل سینچری کرنے والے انگلش بلے باز ہیری بروک کا کہنا ہے کہ دو تین ماہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت محنت کی، بیٹنگ وکٹ کو میں نے استعمال کیا اور بڑا سکور کیا، میں تھک گیا سکور کرکے، چاہتا ہوں ٹیم کل جیتے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کے بیٹسمین ہیری بروک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں تھک گیا سکور کرکے، چاہتا ہوں ٹیم کل جیتے، بیٹنگ وکٹ کو میں نے استعمال کیا اور بڑا سکور کیا، لڑکوں نے بہت محنت کی پچھلے چار دن کمال کے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت تھکا ہوں آج رات اچھی نیند کروں گا، روٹ کے ساتھ کھیل کر بہت مدد ملتی ہے، جس طرح وہ کھیلتے ہیں انہی دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، پلان تھا کہ بری بال کو ہٹ کریں اور سپنرز کو ٹکنے نہ دیں، شاہین اور نسیم ورلڈ کلاس باؤلر ہیں لیکن اس پچ پر ان کے خلاف کانفیڈنس سے کھیلے، 2، 3 ماہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت محنت کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version