ہوم Sports فیض حمید کیخلاف کارروائی پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آ گیا

فیض حمید کیخلاف کارروائی پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آ گیا

0


— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کے اگلے مرحلے کا آغاز ہونے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے شاہدی آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فردِ جرم عائد کر کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہو گی اور اس تاثر کو زائل کیا جا سکے گا کہ طاقت ور احتساب سے بالا تر ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version