ہوم Sports قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت گرائے جانے سے قبل بلڈنگ کے ساتھ...

قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت گرائے جانے سے قبل بلڈنگ کے ساتھ اسٹاف کا گروپ فوٹو

0


قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت گرائے جانے سے قبل بلڈنگ کے ساتھ اسٹاف کا گروپ فوٹو

چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت گرائے جانے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹاف نے بلڈنگ کے سامنے گروپ فوٹو لیا۔ 

چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پہلے قذافی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا، قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کو گرا کر وہاں نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی۔

مین بلڈنگ میں موجود دفاتر کو خالی کرنے کا کام جاری ہے، دفاتر خالی کرنے کے بعد اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا جائے گا۔

اس دوران پی سی بی کے تمام ملازمین نے مین بلڈنگ کے سامنے گروپ فوٹو بنوایا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے فروری اور مارچ میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version