کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین ٹاس ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں تقریباً پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا پلے آف مرحلہ کھیلنے کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ کراچی کنگز کی ٹیم8 میچ کھیل کر3 میں کامیاب رہی اور پانچ میں اسے شکست ہوئی جبکہ لاہور قلندرز8 میچ کھیل کر صرف ایک میں جیت سکے۔