قومی کرکٹر محمد عامر نے عام انتخابات کے موقع پر عوام سے خصوصی اپیل کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اہم اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ 8 فروری کو اپنا ووٹ ڈالنا نہ بھولیں، پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے ‘‘۔
Don’t forget to cast your vote on February 8th! The future of Pakistan rests in your hands. Your vote counts, so make it heard. ????????
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 6, 2024
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کا انعقاد دو دن بعد 8 فرروی بروز جمعرات کو ہوگا جس میں عوام اپنے اپنے حلقے میں امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔
ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکاہے اور الیکشن کمیشن نے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل بھی شروع کر دیاہے ، سامان کی ترسیل اور واپسی پاک فوج کے جوانوں کے سپرد کی گئی ہے ۔