‘ قوم کو پتہ ہے کہ میری اور بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی اچھی جارہی تھی، چوتھی …
کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ قوم کو پتہ ہے کہ میری اور بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی اچھی جارہی تھی۔
کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ دراصل ہم روٹیشن پالیسی پر کار بند ہیں، میچز کے دوران مختلف کمبی نیشن اور چیزیں دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی بیٹنگ پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے تو کبھی بولنگ پر، ایسا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو آئندہ ہمیں کام آئے۔
نائب کپتان نے مزید کہا کہ ہم بھی وہی کچھ کررہے ہیں جو دوسری ٹیمیں کرتی ہیں، اگر تجربات کرکے دیکھنا چاہتے ہیں تو دیکھ لیں۔اُن کا کہنا تھا کہ قوم کو پتہ ہے میری اور بابر اعظم کی اوپننگ اچھی جارہی تھی، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی نے کبھی نہیں کہا کہ آئندہ آپ اوپننگ نہیں کریں گے۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ اچھا کمبی نیشن بنے گا تو رزلٹ بھی اچھا آئے گا، دنیا میں ٹیمیں کمبی نیشن کی تلاش میں ہارتی ہیں، کمبی نیشن نہیں بن رہا لیکن اس کے لیے کوشش جاری ہے۔