ہوم Sports لیجنڈز چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز پہلے میچ میں آسٹریلیا...

لیجنڈز چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست

0



لندن(آئی این پی)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیل  کے مطابق انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوسرے میچ میں پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوئیں۔پاکستان چیمپئنز کی دعوت پر آسٹریلیا چیمپئنز نے بیٹنگ شروع کی اور اوپنرز نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 69 رنز کی شراکت قائم کی، اس کے بعد 16 رنز بنائے کریز پر موجود شان مارش بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے بین ڈنک نے ایرون فنچ کیساتھ مل کر ٹیم کا مجموعی سکور 120 تک پہنچا دیا، 6 رنز بعد ہی فنچ کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈنک 27، کولٹر نائل 25 رنز بنا سکے، کیلم فرگوسن 26 رنز کیساتھ ناٹ رہے۔ڈینیئل کرسچن 9، بین کٹنگ 2 جبکہ ٹم پین بغیر کھاتہ کھولے لوٹ گئے، یوں آسٹریلیا چمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے 2، 2، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے جواب میں پاکستان چیمپئنز نے بیٹنگ شروع کی جو اچھی ثابت نہ ہوئی، اوپنر کامران اکمل صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے، تیسرے نمبر پر آنے والے صہیب مقصود نے شرجیل خان کیساتھ مل کر 18 رنز کی شراکت قائم کی، 24 رنز کے مجموعی سکور پر شرجیل خان بھی آٹ ہو گئے۔صہیب مقصود اور شعیب ملک نے ملکر ٹیم کا مجموعی سکور آگے بڑھاتے ہوئے 61 تک پہنچایا، دونوں نے بالترتیب 21 اور 23 رنز کی اننگز کھیلی، 4 آٹ ہونے کے بعد کپتان یونس خان اور مصباح الحق نے کریز سنبھالی اور دونوں نے ہی آسڑیلین بالرز کی ایک نہ چلنے دی۔

دونوں پاکستانی بیٹرز نے 90 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، 169 کے مجموعی سکور پر کپتان یونس خان ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے شاہد آفریدی اور مصباح الحق نے 190 رنز کا ہدف 2 بالز پہلے ہی حاصل کر لیا۔مصباح 30 بالز پر 46 جبکہ شاہد آفریدی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے، آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے بریٹ لی اور نیتھن کولٹر نائل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زاوئیر ڈوہرٹی نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، تمام ٹیمیں 13 جولائی تک ایکشن میں نظر آئیں گی، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 جولائی کو ہو گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version