ہوم Sports مرتضیٰ وہاب اور ناصر شاہ نے چیمپئنز ٹرافی اٹھا کر پاکستان زندہ...

مرتضیٰ وہاب اور ناصر شاہ نے چیمپئنز ٹرافی اٹھا کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

0


تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

آئی سی سی کے تحت دورۂ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی میں موجود چیمپئنز ٹرافی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر پہنچائی گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ٹرافی کا استقبال کیا، اس موقع پر کے ایم سی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

میئر کراچی اور ناصر شاہ نے ٹرافی ہاتھوں میں تھام کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت سیاست سے بالا تر ہو کر سوچے اور بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنا مناسب نہیں ہو گا کیونکہ پھر ہر بار ایسے ایونٹ میں سیاست ہوگی، کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر آصف زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی تو انہیں اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کے بارے زور دوں گے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے عالمی دورے پر نکلی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان آنا خوش ائند ہے، پاکستان کی عوام کرکٹ سے گہری محبت رکھتی ہے۔

قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کو کلفٹن کے علاقے میں نجی تعلیمی درسگاہ لے جایا گیا، اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے۔

سرفراز احمد نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version