ہوم Sports مسئلہ بابراعظم شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو...

مسئلہ بابراعظم شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو چلانے کے انداز کا ہے سابق انگلش کپتان کا بیان

0



لندن(ڈیلی پاکستان لائن)انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین  نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ناصر حسین کا کہنا ہےکہ عدم تسلسل ایسا ہے کہ یہ نہیں معلوم کہ آگے کیا ہونا ہے، پاکستان میں چند سال میں27 سلیکٹرز بدلے، سربراہان بدلے،کپتان بھی بدلے، اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے، جب اتنی تبدیلیاں ہوں تو آپ طویل پلان نہیں کرپاتے، محدود پلان ہی کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ناصر حسین کے مطابق مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں ہے، مسئلہ پاکستان کرکٹ کو  جس انداز  میں چلایا جارہا ہے وہ ہے، اکثر اوقات پاکستان کرکٹ اپنے پیر  پر خود کلہاڑی مارتی ہے۔سابق انگلش کپتان نے بابر اعظم کو سیریز کے درمیان آرام دینے پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ  سیریز کا ایک میچ برا ہوا اور  آپ نے طےکرلیا کہ بابر کو آرام دینا ہے، یا تو یہ سیریز سے پہلے کیا جاتا یا تینوں میچز کے بعد آرام دینےکی بات کی جاتی، بابر اعظم بہتر  رویے کے مستحق تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version